ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدرجمہوریہ نے وارنسی بھگدڑمیں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا

صدرجمہوریہ نے وارنسی بھگدڑمیں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا

Mon, 17 Oct 2016 12:08:38    S.O. News Service

نئی دہلی 16؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی نے وارانسی میں بھگدڑ میں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا۔انہوں نے حکام کو فون کر کے متاثرین کو تمام طرح کی مدد اور مدد فراہم کرنے کو کہا۔اتر پردیش کے گورنر رام نائیک کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں مکھرجی نے کہاکہ میں اترپردیش کے وارانسی میں بھگدڑ کے بارے میں جان کر بے حد دکھی ہوں۔اس واقعہ میں بہت سے لوگوں کی موت ہو گئی اورکئی دیگر زخمی ہوئے۔میں سمجھتا ہوں کہ راحت اوربچاؤ مہم فی الحال چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں ریاستی حکومت اوردیگر حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ سوگوار ان خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں جو اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں۔ساتھ ہی زخمیوں کو علاج میں مدد فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ براہِ کرم متاثرین خاندانوں کو تہہ دل سے میری طرف سے تعزیت ظاہرکریں۔میں زخمیوں کی تیزی سے صحتمند ہونے کا متمنی ہوں۔وارانسی اور چندولی کی سرحد پر گنجان بھرے راج گھاٹ پل پربھگدڑ میں24لوگ ہلاک ہوئے تھے اور50دیگر زخمی ہوئے تھے۔یہ واقعہ اس وقت ہواتھا جب ایک مذہبی رہنماکے پیروکار کل ایک مذہبی اجتماع میں حصہ لینے کیلئے پل کو پار کر رہے تھے۔


Share: